دفتر خارجہ کا سابق سینیٹر مشتاق احمد کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

Important statement of the Foreign Office regarding former Senator Mushtaq Ahmed has come to light.
غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں موجود سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی فوج نے حراست سے اب تک نہیں چھوڑا۔
ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلوٹیلا میں سوارپاکستانی شہریوں کی حفاظت اور واپسی کے لیے عالمی شراکت داروں سے رابطے میں ہیں۔
دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع سے تصدیق ہوئی کہ مشتاق احمد فلسطین پر قابض اسرائیلی فورسز کی حراست میں اور خیریت سے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقامی قانون کے مطابق مشتاق احمد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالت سے ڈی پورٹیشن آرڈرجاری ہونے کےبعد ان کی واپسی فوری بنیادوں پرممکن بنائی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ نے ان افراد کی واپسی بھی ممکن بنائی جو پہلے اتر گئے تھے، پاکستان نے ان برادر ممالک کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے پاکستانی شہریوں کی واپسی میں تعاون کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.