اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

قطر پر حملے کے بعد حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے

05 اکتوبر, 2025 13:48

قطر پر اسرائیلی حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے سینئر رہنما اور جنگ بندی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے اپنے بیٹے اور چیف آف اسٹاف کی شہادت کا بھی بتایا۔

اسرائیل کا دعویٰ تھا کہ حملے میں خلیل الحیہ شہید ہو گئے ہیں تاہم حماس نے واضح کیا تھا کہ حملے میں خلیل الحیہ سمیت حماس کی قیادت محفوظ رہی ہے۔

حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ نے ہی اپنے شہید بیٹے اور دیگر شہدا کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔