پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، امیر جماعت اسلامی کا مطالبہ

کشمیر صرف اشتہارات اور کھوکھلے نعروں سے آزاد نہیں ہوگا، حافظ نعیم
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ” یکجہتی غزہ مارچ“ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یااللہ فلسطینیوں کو آزادی نصیب فرمادے، ظالموں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، دعا ہے حماس کو ظالم اسرائیل کےخلاف کامیابی ملے۔
حافظ نعیم الرحمان خطاب میں کہا کہ حماس پوری امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر ہے، حماس پوری انسانیت کے لیے مزاحمت کی علامت ہے، غزہ میں بمباری ہورہی ہے اور فلسطینی ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
امیر نے کہا کہ غزہ کے لوگ ہر روز قربانیاں دے رہے ہیں، غزہ کے لوگ استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں، اسرائیل ایک دہشتگرد اور ناجائز ریاست ہے، حکمران طبقہ حماس کا نام لیتے ہوئے پریشان ہونے لگتا ہے، حماس نے 2006 میں فلسطین میں الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی، حماس یواین چارٹر کے مطابق کام کررہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.