اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

اس بار بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، خواجہ آصف

05 اکتوبر, 2025 09:28

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان شااللہ اس دفعہ بھارت اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔

انھوں نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو  اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولا جس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا اس کا پریشر لیڈر شپ کے بیانات سے ظاہر ہو  رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پہ بنی ریاست ہے، ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، اللہ اکبر۔

اس سے قبل ترجمان پاک فوج نے بھی بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا  کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں، یہ غیر ذمے درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔