گریٹا تھنبرگ سمیت فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان ڈی پورٹ، مشتاق احمد تاحال قید میں ہیں

Greta Thunberg, 171 more flotilla members deported, Mushtaq Ahmed still in prison
اسرائیل میں قابض حکومت نے غزہ کے مظلومین کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار مزید 171 اراکان کو ڈی پورٹ کردیا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بدر کیے گئے افراد کو یونان اور سلوواکیہ بھیجا گیا ہے۔
ڈی پورٹ کیے گئے افراد کا تعلق یونان، اٹلی، فرانس، آئرلینڈ، سویڈن، پولینڈ، جرمنی، بلغاریہ، لیتھوانیا، آسٹریا، لکسمبرگ، فن لینڈ، ڈنمارک، سلوواکیہ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، برطانیہ، سربیا اور امریکا سے ہے۔
پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی اس فلوٹیلا کا حصہ تھے جو تاحال اسرائیلی حراست میں ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی حکومت نے فلوٹیلا کے 450 سے زائد گرفتار ارکان میں سے 170 کو ڈی پورٹ کیا تھا۔
اسرائیل سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر امدادی کارکنوں نے اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم کے انکشافات کیے۔ اٹلی لوٹںے والے کارکنان نے کہ اسرائیلی فوجیوں نے حراست میں ادویہ سے محروم رکھا گریٹا تھنبرگ نے بتایا انھیں بھی ہراساں کیاجاتا رہا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.