پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
کوالالمپور میں وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 1957 سے برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، برصغیر کی صورتحال، دہشت گردی اور غزہ میں فلسطینی عوام کی مشکلات پر بھی بات ہوئی اور پاکستان کے ساتھ مل کر صیہونی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔
انور ابراہیم نے زور دیا کہ خطے کے امن کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہونا ناگزیر ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملائیشیا پاکستان کا دوسرا گھر ہے اور انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کی حامل شخصیت ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں مسئلہ فلسطین، خطے کے حالات اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں اور انور ابراہیم کا حالیہ دورہ پاکستان ایک یادگار موقع تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی طلبہ ملائیشیا میں زیر تعلیم ہیں، جبکہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
وزیراعظم نے پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت کے حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وقت کے ساتھ اس تجارت کو مزید بڑھایا جائے گا۔
شہباز شریف نے انور ابراہیم کی کتاب "اسکرپٹ” کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصنیف اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ملائیشین وزیراعظم کی فرمائش پر علامہ اقبال کے اشعار بھی سنائے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعاون اور امن کے لیے مشترکہ کاوشیں بار آور ثابت ہوں گی اور تجربات کے تبادلے کے لیے مشترکہ منصوبے بھی تشکیل دیے جائیں
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.