پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج ہوں گے

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ
اسلام آباد میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں جو 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے ایجنڈے میں ریکوڈک منصوبے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، جس پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے اثرات، ٹیکسز، رائلٹیز اور بیرونی فنانسنگ پر تبادلہ خیال ہوگا، جبکہ منصوبے کی گارنٹیز اور مالیاتی اثرات پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں ریکوڈک کے میکرو اکنامک پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو دوسرے سیشن میں نئی ٹیرف پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی، وزارت تجارت کے سیکریٹری جواد پال اور ان کی ٹیم مشن کو قومی ٹیرف پالیسی 2025-30 کے اہم نکات سے آگاہ کریں گے۔
یہ پالیسی حال ہی میں جاری کی گئی ہے جس کا مقصد برآمدات میں سالانہ 10 سے 14 فیصد اضافہ کرنا ہے جبکہ درآمدات کی شرح کو سست رفتار بنانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.