سندھ اور پنجاب حکومت کشیدگی؛ صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو طلب کر لیا

صدر مملکت آصف علی زرداری سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کروانے کیلئے متحرک ہو گئے ۔
ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اس معاملے کے حل کیلئے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرتے ہوئے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پنجاب کے خلاف بات کرے گا تو بطور وزیر اعلیٰ میں اسے جواب ضرور دوں گی اور صوبے کے عوام کا تحفظ کروں گی، کسی سے معافی نہیں مانگوں گی۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو مباحثے کا چیلنج دیا جسے عظمیٰ بخاری نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ آپ سندھ میں اپنی 17 سالہ حکومت کے دوران 17 منصوبے گنوا دیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.