اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

وزیراعظم کا پاکستانی معیشت سے متعلق بلوم برگ کی رپورٹ کا خیر مقدم

06 اکتوبر, 2025 13:00

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے عالمی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ میں نمایاں کمی آئی ہے اور ڈیفالٹ کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے، جو مثبت معاشی رجحانات کا مظہر ہے۔

انہوں نے بلوم برگ کی رپورٹ کو ملک کے ترقیاتی سفر کی عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کے اختتام پر پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، تاہم اب حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کا یہ سفر کسی صورت نہیں رکے گا اور ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔