ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

بڑا اضافہ؛ بجلی صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

07 اکتوبر, 2025 19:05

لاہور: بجلی صارفین پر کئی گنا مزید بوجھ ڈال دیا گیا، اب نئے کنکشن کیلئے 5 ہزار کی جگہ اب 25 ہزارروپے ادا کرنے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین پر نئے میٹرز کی خریداری کے معاملے میں بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لیسکو نے پرائیویٹ کمپنیوں کو اے ایم آئی (AMI) میٹر تیار کرنے اور فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے ان کمپنیوں کو کروڑوں روپے منافع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جو میٹر پہلے 5 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب صارفین کو وہی میٹر 25 ہزار روپے میں خریدنا پڑے گا۔

لیسکو نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ لیسکو اب خود میٹر فراہم نہیں کرے گا بلکہ صرف این او سی جاری کرے گا، جب کہ صارفین کو نئے کنکشن یا خراب میٹر کی تبدیلی کے لیے ان پرائیویٹ کمپنیوں سے ہی میٹر خریدنا ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔