اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

وزیراعلیٰ پنجاب اسکیم میں جدید لیپ ٹاپ مفت حاصل کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

07 اکتوبر, 2025 18:38

حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی شعبے میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کا بنیادی مقصد صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم قابل اور مستحق طلبہ کو مفت جدید لیپ ٹاپ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل تعلیم کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں اور علمی میدان میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

یہ اسکیم نہ صرف ڈیجیٹل خواندگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ نوجوان نسل کو تحقیق، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے وسیع مواقع بھی فراہم کرے گی۔

حکومتِ پنجاب کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ بارہ ہزار جدید فیچرز سے آراستہ لیپ ٹاپس صوبے کے سرکاری اداروں کے مستحق طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔ تقسیم کا عمل 31 اکتوبر 2025 سے شروع ہوگا۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار نہایت آسان اور شفاف رکھا گیا ہے۔ طلبہ کو صرف آن لائن فارم پُر کرنا ہوگا اور تعلیمی و شناختی دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ کسی بھی طرح کی دستی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، اس اسکیم کا آن لائن پورٹل 3 مارچ 2025 سے فعال ہے اور رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ طلبہ اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔

اہلیت کا معیار:
اس اسکیم کے لیے وہ طلبہ اہل ہیں جو پنجاب کے کسی بھی ضلع کے باشندے ہیں، جن کے پاس درست شناختی کارڈ یا ب فارم ہے اور جو کسی سرکاری تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم ہیں۔

پبلک یونیورسٹی یا کالج کے طلبہ کے لیے کم از کم 65 فیصد نمبر لازمی ہیں جبکہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلبہ کے لیے کم از کم 80 فیصد نمبر درکار ہوں گے۔

صرف بی ایس (چار سالہ) پروگرام کے پہلے یا دوسرے سمسٹر کے طلبہ درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ جو طلبہ پہلے کسی لیپ ٹاپ اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں، وہ دوبارہ درخواست نہیں دے سکیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔