اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

آصف علی زرداری تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیرِ دفاع

07 اکتوبر, 2025 09:00

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری سیاسی کشیدگی کم کرنے میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں اور تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے محسن نقوی کو آصف زرداری کی دعوت پر کراچی بلانے کو خوش آئند قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کو محسن نقوی پر مکمل اعتماد ہے اور باہمی رابطوں سے سیاسی استحکام پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے اپنا گھر درست کرنا چاہیے اور دوسروں پر تنقید سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان خود ایک دوسرے پر الزامات لگارہے ہیں۔

وزیرِ دفاع نے بتایا کہ وزیراعظم کے ملائیشیا سے واپسی کے بعد اہم معاملات طے پاجائیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیلاب کے دوران غیر ضروری تنقید کی فضا پیدا کی گئی، مگر حکومت نے حالات کو بہتر انداز میں سنبھالا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی مستقبل کی قیادت ہیں اور یقین ظاہر کیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت موجودہ سیاسی صورتحال کو بخوبی سنبھال لے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔