سرکاری ملازمین متوجہ؛ پنشن سے متعلق اہم خبر آگئی

Attention Government Employees: Important News Regarding Pensions
سندھ کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے کے سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات سے متعلق کٹوتیوں اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔
چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو بینوولنٹ فنڈ سے متعلق ملازمین کی شراکت، ادائیگی کے فارمولے، فوائد کے ڈھانچے اور ممکنہ قانونی ترامیم پر تفصیلی سفارشات تیار کرے گی۔
سندھ امپلائز الائنس نے اس سے قبل مطالبہ کیا تھا کہ بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی بلوچستان حکومت کی طرح ریٹائرمنٹ کے وقت کی جائے اور اس کے فوائد صرف وفات یا معذوری تک محدود نہ رکھے جائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.