پنجاب ای ٹیکسی اسکیم میں اپلائی کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big News for Applicants of Punjab E-Taxi Scheme
پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ماحول دوست "ای ٹیکسی اسکیم” کے تحت گاڑیوں کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ گزر چکی ہے۔
اب درخواست دہندگان کی امیدیں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی سے وابستہ ہو گئی ہیں، جس کے ذریعے کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ تاہم، حکومت پنجاب کی جانب سے ابھی قرعہ اندازی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اس اسکیم کا مقصد صوبے میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت شہریوں کو بلاسود اور آسان اقساط پر الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، تاکہ وہ ای ٹیکسی کے طور پر اپنا چھوٹا کاروبار شروع کر سکیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے اس اسکیم میں شامل افراد کو 45 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا بلاسود قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔ جبکہ بڑے کاروباری اداروں کے لیے یہ قرض کی حد ایک ارب روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
قرض کی واپسی کے لیے 57 ماہانہ اقساط کا شیڈول مرتب کیا گیا ہے، جس میں پرنسپل رقم کے ساتھ انشورنس کی رقم بھی شامل ہے۔ مزید یہ کہ قرض کی ادائیگی سے قبل 3 ماہ کی رعایتی مدت بھی دی گئی ہے، تاکہ قرض لینے والوں کو اپنے مالی معاملات سنبھالنے میں سہولت ہو۔
اس اسکیم میں خواتین کے لیے بھی خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے، تاکہ انہیں افرادی قوت میں مزید بااختیار بنایا جا سکے۔ اگر درخواست دہندگان کی تعداد گاڑیوں کی دستیابی کے برابر ہوئی تو سب کو گاڑیاں فراہم کر دی جائیں گی، تاہم زیادہ درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.