شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
شکارپور کے علاقے سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں چار مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے، جو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد ریلوے ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی جبکہ متاثرہ مسافروں کو متبادل بسوں کے ذریعے منزلوں تک پہنچانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے اور اسے بحال کرنے میں تقریباً 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
دریں اثنا، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، انہوں نے ہدایت دی ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ریلوے ٹریکس کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.