غزہ سے کشمیر تک؛ پاکستان کا اقوام متحدہ سے حق خودارادیت کے تحفظ کا مطالبہ

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر یو این کی سلامتی کونسل کی قراردادیں آج بھی قابل عمل ہیں۔
اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے جاری بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کا فیصلہ یو این کی زیر نگرانی غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے ہونا چاہیے،کشمیر تنازع کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 7دہائیوں سے اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار کررہاہے، کشمیر میں 9لاکھ بھارتی فوج کی تعیناتی نے مقبوضہ وادی کوقید خانے میں بدل دیا ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، تشدد عام ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بھارت کے 5 اگست2019 کے غیرقانونی اقدامات کانتیجہ ہے۔
یو این میں تعینات مستقل مندوب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی جدوجہد دلیری سے جاری رکھے ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔
پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کامنصوبہ منظم سازش ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر یو این کی سلامتی کونسل کی قراردادیں آج بھی قابل عمل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.