سعودی عرب میں نوکری کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودیہ کا پاکستان سمیت 14 ممالک کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان
سعودیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کے ساتھ ساتھ معاشی و افرادی قوت کے شعبوں میں بھی نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے نے نہ صرف باہمی اعتماد کو مضبوط کیا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مشرقِ وسطیٰ میں روزگار کے نئے دروازے بھی کھلنے کا امکان ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پاکستان حکومت نے اب سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمد دوگنی کرنے کا ہدف طے کیا ہے جس کے مستقبل میں ملک کی ریمیٹینس اور اکانومی پر گہرے اثرات ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 کے پہلے سات مہینوں میں پاکستان سے سعودی عرب جانے والے ہنرمندوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سعودی عرب پاکستان کے ورکرز کا سب سے بڑا ہدف ملک بنا ہوا ہے اورفارن ایکسچینج کا بڑا حصہ بھی دیتا ہے۔
سعودی عرب سے پاکستان کو اگست میں 736.7 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوئی جو کل 3.1 ارب ڈالر کی آمدنی کا حصہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی وژن 2030 کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے، 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی اور اس سے جڑی تعمیرات کی وجہ سے پاکستانی ہنر مندوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
پاکستانی ہنر مندوں کی مانگ میں یہ اضافہ خاص طور پر صحت کے شعبے، تعمیرات، خدمات، اور ڈلیوری سیکٹر میں نمایاں ہے، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ ’تکامل پروگرام‘ کے تحت شراکت داری کی ہے، جس کے ذریعے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن مختلف شعبوں میں 62 اسکل کیٹیگریز میں افرادی قوت کی سرٹیفیکیشن کر رہا ہے۔
یہ ایک زبردست موقع ہے کیونکہ حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر مل کر تربیتی پروگرام اور ہنر مندی کی تصدیق کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ پاکستانی شہری نہ صرف زیادہ تعداد میں بیرون ملک جائیں بلکہ بہتر قابلیت اور مہارت بھی لے کر جائیں۔
پاکستان کی جانب سے ای ویزا نظام اور دیگر سہولیات کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ کام کے خواہاں افراد کے لئے آسانی ہو۔ سعودی عرب اور قطر میں پاکستانیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات اور عمان جیسے ممالک میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سعودی عرب پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی سرمایہ کاری اور روزگار کی بڑی منزل بن چکا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.