ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

07 اکتوبر, 2025 18:53

اسلام آباد: پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا صرف5 منٹ میں باری آجاتی ہے اور پاسپورٹ بنوانے کا پراسس بھی فوری مکمل ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس کا اچانک دورہ کیا اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔

وزیرِ داخلہ نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل، سہولتوں اور وقت پر ڈلیوری کے بارے میں استفسار کیا۔

شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ کو بتایا کہ اب صرف پانچ منٹ میں باری آجاتی ہے اور پاسپورٹ بنوانے کا پورا عمل فوری طور پر مکمل ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے لمبی قطاروں میں کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا، اکثر سسٹم ڈاؤن ہو جاتا تھا، لیکن اب انتظامات قابلِ تعریف ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔