معرکہ حق میں ہندوستان، پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا؛ ترجمان پاک فوج

معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا،ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں ہندوستان، پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور قابلِ اعتماد پلیٹ فارمز پر مبنی رہی ہے، اور ملک کبھی بھی بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ حقائق پر مبنی مؤقف اپنایا ہے اور کسی بھی موقع پر اعداد و شمار یا حقائق سے کھیلنے یا انہیں چھپانے کی کوشش نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ “معرکۂ حق” کے دوران بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ مار گرانے میں ناکام رہا۔
بلوم برگ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ بھی اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ اس معرکے میں پاکستان نے سات بھارتی طیارے مار گرائے، جن میں رافیل سمیت کئی جدید جنگی جہاز شامل تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس معرکے میں پاکستانی ہتھیاروں اور چینی پلیٹ فارمز کی غیر معمولی کارکردگی کی بھی توثیق کی۔
بلوم برگ کے مطابق پاکستان اس وقت چینی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ امریکی ساختہ ایف-16 طیارے بھی استعمال کر رہا ہے، جبکہ رواں سال اگست میں پاکستان نے اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں زیڈ-10 ایم ای ہیلی کاپٹر شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.