اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

07 اکتوبر, 2025 14:59

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں مختلف سیاسی اور سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ سے ایمل ولی خان کی گرفتاری اور پیپلز پارٹی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی سیکورٹی واپس لینے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے سیاسی ماحول مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر نے وزیر داخلہ کو ہدایت دی کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی قیادت کے خلاف حکومتی اقدامات کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا جائے۔

صدر زرداری نے وزیر داخلہ سے ایمل ولی کی گرفتاری اور سیکورٹی واپس لینے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اے این پی پہلے ہی دہشت گردی کا نشانہ بن چکی ہے، اور اس کے کئی رہنما شہید ہو چکے ہیں، اس لیے سیکورٹی میں کمی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر نے وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ دو بڑی جماعتوں کی قیادت کے خلاف فیصلے کس کے کہنے پر کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ اس طرح کے رویے سے غلط پیغام جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر نے یہ بھی کہا کہ ناعاقبت اندیش فیصلوں سے پیپلز پارٹی کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی بدلے کی سیاست میں نہیں بدلنا چاہیے۔

ملاقات میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی، سیاسی صورتِ حال اور انتظامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔