اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری کرنے والے ہوجائیں ہوشیار! بڑی خبر آگئی

07 اکتوبر, 2025 14:28

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) نے اسلام آباد اور اس کے گردونواح کی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو خبردار کر دیا ہے۔

 مارکیٹنگ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے مختلف سوسائیٹیوں کے اشتہارات اور تشہیری مواد کا جائزہ لینے کے بعد انکوائری کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔

 کمیشن نے بتایا کہ متعدد سوسائیٹیاں جھوٹے اور غلط دعوے کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہیں، جن میں اسلام آباد کے نام کا غلط استعمال، سی ڈی اے کی وابستگی اور این او سی کے جعلی دعوے شامل ہیں۔

اشتہارات میں جعلی تصاویر، ویڈیوز اور سہولیات کے حوالے سے بھی غلط بیانی کی گئی ہے، جبکہ مشہور شخصیات کو گمراہ کن تشہیر کے لیے استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

مزید برآں، بعض سوسائیٹیاں ڈولپمنٹ چارجز کے نام پر اضافی رقوم وصول کر رہی ہیں اور نامکمل منصوبوں پر غیر حقیقی منافع کے وعدے کر رہی ہیں۔

کمپٹیشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف شواہد اور شکایات فراہم کریں تاکہ موثر کارروائی کی جا سکے۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ گمراہ کن تشہیر کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جس پر سات کروڑ پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔