اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اسرائیلی فورسز نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا

07 اکتوبر, 2025 13:45

اسرائیلی فورسز نے پاکستان کے سابق سینیٹر اور جماعتِ اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان کو رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشتاق احمد اس وقت اردن میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر کی صحت تسلی بخش ہے اور ان کا حوصلہ بلند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان نے رہائی کے لیے سفارتی سطح پر بھرپور کوششیں کیں اور مشتاق احمد کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا۔

اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ کی معاونت کرنے پر دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مشتاق احمد کا بیان

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں نے بتایا کہ وہ 6 دن اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل میں قید رہے۔

انہوں نے کہا کہ دوران حراست انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پیروں میں زنجیریں ڈالی گئیں، اور پینے کے پانی اور ادویات تک رسائی نہیں دی گئی۔

مشتاق احمد نے 3 دن بھوک ہڑتال بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے وہ بار بار جائیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔