اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

کراچی کے تاجروں کو ایک بار پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں

07 اکتوبر, 2025 09:20

کراچی کے تاجروں کو ایک بار پھر بھتہ مافیا کی جانب سے گولیوں میں لپٹی پرچیاں موصول ہورہی ہیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری ایک ایڈوائزری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ چیمبر کے متعدد ارکان کو بھاری بھتے کی پرچیاں گولیوں کے ساتھ موصول ہو رہی ہیں۔

سرکلر میں ارکان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے دفاتر اور دکانوں میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے مناسب بیک اپ کے ساتھ نصب کریں اور انہیں چوبیس گھنٹے فعال رکھیں تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دستاویز میں اس صورتحال کو شہر کے امن و امان کے لیے تشویشناک قرار دیا گیا ہے، کیونکہ اس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور خوف و ہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے۔

کراچی چیمبر نے اپنے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ سرکلر میں کہا گیا کہ کاروباری طبقے کے تحفظ اور استحکام کے لیے تمام تاجروں کو متحد ہو کر موجودہ چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔