وزیراعظم کو پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

وزیر اعظم کو پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا
کوالالمپور: وزیر اعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کی معروف درسگاہ میں پی ایچ ڈی لیڈرشپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔
ملائیشیا کے صوبہ پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیر اعظم پاکستان کو اعزازی ڈگری عطا کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکہ پہانگ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بصیرت، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے ذریعے حقیقی قیادت کی مثال قائم کی ہے، شہباز شریف نے ثابت کیا کہ قیادت طاقت نہیں بلکہ مقصد سے جڑی خدمت ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اعزازی ڈگری حاصل کرنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، اور بطور وزیر اعظم پاکستان اسی عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا کو علم و دانش کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ایمان، اخلاق اور علم کے امتزاج سے تعلیم کو فروغ دے رہا ہے۔
شہباز شریف نے پاکستان اور یونیورسٹی کے درمیان علمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اور قیادت کوئی امتیاز نہیں بلکہ ایک امانت ہے، قیادت کو دیانت، اخلاص، عدل اور شفاف احتساب کے اصولوں پر استوار ہونا چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.