حکومت پنجاب سیلاب زدگان کی مدد میں ناکام ہوگئی، پیپلزپارٹی کی ن لیگ پر تنقید

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما وقار مہدی نے نے حکومت پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سیلاب زدگان کی مدد میں ناکام ہوگئی۔
رہنما پیپلز پارٹی کے سینیٹر پلوشہ خان اور وقار مہدی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آصف زرداری کی وجہ سے قائم ہے۔
سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ن لیگ کی سانس بحال ہوئی ہے تو ہمارے گلے پڑ رہے ہیں، و کچھ ہورہا ہے وہ محلاتی سازش ہے، اپنی لڑائی اپنے گھر میں لڑیں، ہمیں اس میں شامل ہونے کا شوق نہیں۔
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، آپ پنجاب نہیں آپ صرف ایک جماعت ہیں، ن لیگ کے پاس عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑنے والا کوئی نہیں ہے۔
بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر کامیابی سے لڑا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.