اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

سرکاری ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی؛ حکومت کا بڑا فیصلہ

07 اکتوبر, 2025 10:57

پنجاب حکومت نے سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے والے قانون کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 اب پنجاب میں کنٹریکٹ ملازمین کو "پنجاب ریگولیشن آف سروس ایکٹ 2019” کے تحت مستقل نہیں کیا جائے گا۔ حکومت نے اس قانون کی منسوخی کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد مستقبل میں کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر نہیں بلکہ یکمشت تنخواہ کے تحت کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کرنے سے سرکاری خزانے پر تنخواہوں اور پنشن کے بوجھ میں کمی آئے گی، جس سے مالی وسائل کی بہتر تقسیم ممکن ہو سکے گی۔

اس فیصلے کے تحت سرکاری ادارے آئندہ صرف یکمشت تنخواہ کی بنیاد پر کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی کریں گے، جس کا مقصد بجٹ میں استحکام اور اخراجات میں کمی لانا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔