بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Any Indian aggression will be met with a swift and decisive response, says Field Marshal Asim Munir
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں شہدا کیلئے فاتحہ خوانی، دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ پاک فوج ہر قسم کے روایتی، غیر روایتی، ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
فورم نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا، غیر ملکی سرپرستی میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل قرار دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے علاقائی و عالمی امن کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کی، فلسطینیوں اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائے گا۔
کورکمانڈرز کانفرنس میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورکس کیخلاف جامع آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ کسی بھی نئی جارحانہ حکمت عملی کا جواب "نئے معمول” کے ساتھ دیا جائے گا، بھارتی جنگی جنون خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ دہشت گردی، جرائم گٹھ جوڑ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.