جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

علی امین گنڈا پور وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہو گئے

08 اکتوبر, 2025 23:08

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ دے دیا

جی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈآپور نے استعفیٰ گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیج دیا جبکہ علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔

علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر استعفیٰ شیئر کیا جس میں لکھا گیا کہ بانی کے احکامات کی تعمیل میرے لیے اعزاز ہے، صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا،

ایک سال میں دہشتگردی کے چیلنج کاڈٹ کرمقابلہ کیا، خیبرپختونخوا میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔