سی پیک فیز ٹو ملکی برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گا، وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ٹو میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک جائزہ اجلاس ہوا جس میں خصوصی اقتصادی زونز کیلئے سہولتوں کی فراہمی میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو میں نجی شعبے کے کردار کومزید مضبوط بنایاجائے گا، سی پیک منصوبے روزگار، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو ملکی برآمدات میں اضافے کاباعث بنے گا، انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے فائیو ایز کو چین کی 5راہداریوں کے ساتھ ہم آہنگ کررہے ہیں، پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے چینی ماڈل پر عمل درآمد کا فیصلہ کیاگیاہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.