ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ

08 اکتوبر, 2025 16:14

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے نئے وزیر اعلیٰ کے لیے سہیل آفریدی کے نام پر غور شروع کر دیا ہے، جو اس وقت مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی زیر صدارت ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں پارٹی کے اہم رہنماؤں اور قانونی ٹیم کے افراد نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور علیمہ خانم کے درمیان پیدا ہونے والے شدید اختلافات اس فیصلے کی بڑی وجہ بنے، جبکہ پارٹی کے اندرونی حلقوں میں بھی وزیر اعلیٰ کی کارکردگی اور بعض فیصلوں پر تشویش پائی جاتی تھی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے بھی علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت نے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کے اندر گروپ بندی اور اختلافات پر خاصی بحث ہوئی تھی۔ اجلاس میں بعض ارکان نے خیبرپختونخوا کے دو وزراء کو عہدوں سے ہٹائے جانے پر بھی ناراضی کا اظہار کیا، جبکہ علیمہ خانم اور علی امین گنڈا پور کے درمیان مصالحت کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

تاہم موجودہ سیاسی صورتحال اور اندرونی دباؤ کے باعث پارٹی قیادت نے علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، اور اب جلد ہی خیبرپختونخوا میں نئی قیادت کے اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔