پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات پوائنٹ آف نو ریٹرن کی حدوں کو چھونے لگے

Differences Between PPP and PML-N Nearing the Point of No Return
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات پوائنٹ آف نو ریٹرن کی حدوں کو چھونے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ ستائسویں ترمیم سمیت اہم قانون سازی غیر معینہ مدت تک موخر ہو گئی، پارلیمنٹ غیر موثر ہو کر رہ گئی، اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے اندر حکومتی حمایت کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں، اہم فیصلہ سازی کے لئے سی ای سی کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے ملک کی اہم سیاسی لیڈر شپ اور اپنے دوستوں سے رابطے کر کے انہیں اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان معاملہ سلجھنے کی بجائے مزید الجھ گیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات کے باعث ملک سیاسی بحران کا شکار ہو گیا، دو طرفہ رابطے بھی کٹ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بڑھتے عدم اعتماد نے سیاسی فضا میں غیر یقینی کی سی صورتحال پیدا کر دی، دونوں جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.