گھوٹکی: صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں بھتیجی سمیت جاں بحق

گھوٹکی: صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں بھتیجی سمیت جاں بحق
سندھ کے ضلع گھوٹکی کے میرپورماتھیلو علاقے میں پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند کو قاتلانہ حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طفیل رند بچوں کو اسکول چھوڑنے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
واقعے کے دوران طفیل رند کی بھتیجی، 8 سالہ رینا بھی شدید زخمی ہوئی تھی جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ جروار روڈ مسو واہ کے قریب ہوا اور مقتول کے جسد خاکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپورماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور وزیر داخلہ سندھ نے صحافی کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات فوری طور پر کی جائیں گی۔
یہ واقعہ صحافیوں کی حفاظت اور سیکیورٹی کے حوالے سے دوبارہ سوالات کو جنم دے رہا ہے، جبکہ صحافتی برادری نے بھی شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.