ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور زندگی چھین لی، 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق

08 اکتوبر, 2025 08:25

کراچی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں واٹر ٹینکر چلانے والے ناتجربہ کار ڈرائیور نے 14 سالہ حافظ قرآن لڑکے کو کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ کورنگی کے ضیا کالونی میں پیش آیا۔ متاثرہ لڑکے کا نام اسماعیل تھا اور وہ صرف 14 سال کا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور پانی کی سپلائی کے لیے ٹینکر چلا رہا تھا اور گلی کے موڑ پر لڑکے کو نہ دیکھ سکا، جس کے نتیجے میں اسماعیل ٹینکر کے پہیوں تلے آ کر جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور فوری طور پر موقع سے فرار ہو گیا، لیکن پولیس نے سخت محنت کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔

گرفتار شخص کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، واٹر ٹینکر کو بھی پولیس نے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

متوفی کے قریبی عزیز کا کہنا ہے کہ اسماعیل حافظ قرآن ہونے کے ساتھ اپنے دو بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے بڑا تھا اور ان کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا، اس کی اچانک موت نے خاندان کو شدید صدمے میں ڈال دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔