ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

کراچی میں دودھ 300 نہیں بلکہ 400 روپے لیٹر! عوام ڈیری فارمرز کے مطالبے سے پریشان

08 اکتوبر, 2025 17:56

سندھ حکومت نے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت 300 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی نے اپنی مرضی سے نرخ بڑھانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی مشیر سعدیہ جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی دباؤ میں آ کر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ ملک کے مختلف حصوں میں دودھ 200 روپے سے زائد فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے تاہم سندھ حکومت موجودہ نرخ برقرار رکھنا چاہتی ہے تاکہ عام شہریوں پر مزید بوجھ نہ پڑے۔

سعدیہ جاوید کے مطابق ڈیری فارمرز مسلسل قیمتوں میں اضافے پر اصرار کر رہے ہیں مگر حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کسی نے از خود قیمتیں بڑھائیں تو قانونی کارروائی ہوگی۔

صوبائی مشیر نے بتایا کہ کمشنر آفس میں ہونے والے اجلاسوں میں یہ طے پایا کہ دودھ کے معیار کا جائزہ لینے کے بعد ہی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ترجمان غلام شبیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے 11 اکتوبر تک دودھ کی قیمت 250 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی ان کی تجویز قبول نہ کی تو وہ احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے اور عدالتوں سے رجوع کریں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔