جعفر ایکسپریس حادثہ ، بھارت کے گودی میڈیا کا ایک بار پھر گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب

جعفر ایکسپریس حادثہ ، بھارت کے گودی میڈیا کا ایک بار پھر گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب
بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی مہم شروع کر دی ہے۔
جعفر ایکسپریس کے حالیہ حادثے کو بھارت کے گودی میڈیا نے سیاسی مقاصد کے لیے توڑ مروڑ کر پیش کیا، تاکہ اپنے ملک میں بڑھتے فسادات اور بدامنی پر پردہ ڈالا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی چند بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس میں چند افراد زخمی ہوئے، تاہم بھارتی میڈیا نے معمولی نوعیت کے اس حادثے کو مبالغہ آمیز انداز میں پیش کرتے ہوئے اسے اپنی “کامیابی” قرار دینے کی کوشش کی۔
ماہرین کے مطابق بھارت کا گودی میڈیا مسلسل اسی پالیسی پر عمل کر رہا ہے، اپنے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان مخالف منفی مہم چلانا، یہی روش 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے موقع پر بھی اپنائی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا اور “فتنہ الہندوستان” کے مابین گٹھ جوڑ اب کسی سے پوشیدہ نہیں رہا۔ تخریبی کارروائیوں کو پروپیگنڈے کا حصہ بنانا اس اتحاد کے مذموم مقاصد کو ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان متعدد بار عالمی برادری کے سامنے بھارت اور “فتنہ الہندوستان” کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس شواہد پیش کر چکا ہے، جن سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں میں ملوث ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.