کراچی: جناح اسپتال میں آپریشن کے منتظر مریض کو دو سال بعد کی تاریخ تھما دی گئی

کراچی: جناح اسپتال میں آپریشن کے منتظر مریض کو دو سال بعد کی تاریخ تھما دی گئی
کراچی کے جناح اسپتال میں انتظامی نااہلی کا ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک مریض کو آپریشن کے لیے دو سال بعد کی تاریخ دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مریض کو اسپتال کے سرجیکل کمپلیکس میں 23 جون 2027 کی تاریخ دی گئی، جس پر اس نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی۔ ویڈیو میں مریض نے بتایا کہ وہ روزانہ درد کم کرنے کے لیے دو انجکشن لگانے پر مجبور ہے، جبکہ نجی اسپتال کے بھاری اخراجات برداشت کرنا اس کے بس میں نہیں۔
مریض کی اپیل پر سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، شہریوں نے حکومت سے سرکاری اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب جناح اسپتال کے ترجمان نے وضاحت دی کہ اسپتال میں ملک بھر سے مریض علاج کے لیے آتے ہیں، مریضوں کی تعداد بہت زیادہ جبکہ ڈاکٹروں اور سہولیات کی کمی کے باعث طویل انتظار ناگزیر ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.