ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن

08 اکتوبر, 2025 15:30

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے اور یہ انتخابات الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت منعقد ہوں گے۔ فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

 یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔ سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ شرمندگی کا باعث بن رہا ہے، جبکہ ملک کے دیگر تینوں صوبوں اور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات بروقت ہو چکے ہیں۔

 چیف الیکشن کمشنر نے عدالت کو یقین دلایا کہ اس کیس کا فیصلہ جلد از جلد جاری کیا جائے گا۔ چند روز قبل جماعت اسلامی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی طلب کیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔