ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اورکزئی؛ شہید ہونے والے شہدا کی نمازجنازہ ادا، وزیر اعظم سمیت آرمی چیف کی شرکت

08 اکتوبر, 2025 20:39

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی ایجنسی میں شہید ہونے والے 11 شہدا کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور طیب راحت سمیت 11شہدا کی نمازجنازہ ادا کی گئی جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت سمیت شہداء کی نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ شہداء کو خراجِ عقیدت، قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں، جبکہ شہداء کی قربانیاں مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی یاد دہانی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو انکے آبائی علاقوں میں فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا، قوم اپنے بہادر بیٹوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔