پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ بھائی چارے پرمبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، وزیراعظم

Pak-Saudi Arabia defense agreement is a formal form of brotherly relations, says PM
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سعودی عرب بزنس کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں سعودی عرب کے کئی دورے کرچکاہوں مگر حالیہ دورہ ریاض بالکل منفرد تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی بھائی بہنوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بے مثال محبت دکھائی پہلی بار 60کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب گیا تھا، سعودی عرب نے ہر مشکل اورآزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہر مسلمان مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے 20 یا 30 سال پہلے بعض شعبوں میں پاکستان سعودی عرب سے تجربات کا تبادلہ کررہاتھا، سعودی عرب کا یہ عزم ہمارے تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ نمایاں رہااوررہے گا۔
سعودی عرب کےساتھ دفاعی معاہدے پر انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ بھائی چارے پرمبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ کے لیے محافظ رہیں گے
وزیراعظم نے کہا کہ تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے، وقت اور حالات کسی کاانتظار نہیں کرتے، ہمیں خود کوموقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.