سیلابی تباہ کاریوں سے پاکستان کی معاشی ترقی 2.6 فیصد تک محدود، عالمی بینک کی تشویش

سیلابی تباہ کاریوں سے پاکستان کی معاشی ترقی 2.6 فیصد تک محدود، عالمی بینک کی تشویش
عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت پر جاری نئی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث معاشی ترقی کی رفتار کم اور مہنگائی میں اضافہ متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، جو کہ حکومت کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے خاصی کم ہے، عالمی بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے مالی سال میں شرح نمو قدرے بہتر ہو کر 3.6 فیصد رہ سکتی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث پنجاب میں چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی جیسی اہم فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں، جس سے جی ڈی پی میں کمی اور خوراک کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مالیاتی خسارہ 5.5 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ مہنگائی رواں مالی سال 7 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے، اگلے سال غربت کی شرح میں ایک فیصد کمی کا امکان ہے تاہم مجموعی غربت کی شرح اب بھی 43 فیصد کے قریب رہنے کی توقع ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلابی نقصانات اور سست معاشی بحالی کے باعث پاکستان کے لیے مالی استحکام کا حصول ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.