وزیرِ اعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات

اسلام اباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں کشمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل کی کامیابی پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، قمر الزمان کائرہ، رانا ثناء اللہ شریک ہوئے۔
وزیر اعظم سے ملاقات میں احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور رانا مشہود احمد خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا جبکہ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر کے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیری عوام کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے، حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد اور امن ہماری اولین ترجیح ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، کشمیری عوام کے حقوق کا ہمیشہ تحفظ کیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے مسائل ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیے، کشمیری عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات جاری رہیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.