ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ن لیگ اور پی پی پی میں کشیدگی، وزیراعظم پاکستان آتے ہی متحرک ہوگئے، اعلیٰ سطح کاوفد تشکیل

08 اکتوبر, 2025 22:43

وزیراعظم شہباز شریف پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان ایک ماہ سے چلنے والی سیاسی کشیدگی ختم کرانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بیرون ملک سے آتے ہی کئی روز سے جاری سیاسی کشیدگی میں کمی کیلیے کام شروع کردیا۔

وزیراعظم نے کشیدگی ختم کروانے کیلیے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شامل ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی وفد اسلام آباد سے کراچی پہنچا جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کیلیے نواب شاہ روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومتی وفد کی جانب سے یقین دہانی کے بعد دونوں جانب سے سیز فائر ہوجائے گا اور پھر سیاسی کشیدگی یا پھر بیان بازی کا سلسلہ رُک جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔