پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، نئی قیمت کہاں تک پہنچ گئی

Tomato prices have increased sharply in Pakistan, where has the new price reached?
پاکستان میں سیلاب کے بعد سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی۔ کئی علاقوں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 350 سے 400 روپے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
بریانی، سالن اور دیگرلوازمات میں لازمی جزو سمجھے جانے والے ٹماٹر کا استعمال کھانے میں روزمرہ استعمال ہوتا ہے کچھ لوگ ٹماٹر مہنگا ہونے کی وجہ متبادل کے طور پر دہی کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
سبزی فروشوں کی مانی پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے لوگ مہنگے ٹماٹر چھوڑ کر متبادل ڈھونڈتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
سبزی فروشوں کے مطابق ٹماٹر ایک ماہ قبل 20 روپے کلو فروخت ہورہا تھا اب اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ پوش علاقوں میں قیمت 400 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
سیلاب اور باربار بارشوں کے اسپیل کے باعث پنجاب اور کے پی میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہوگئیں جس کی وجہ سے ٹماٹر نہیں آرہا صرف واحد بلوچستان ہے جہاں سے ٹماٹر کی سپلائی پورے ملک میں ہورہی ہے۔ ادھر کوئٹہ میں بھی ٹماٹر 300 سے 350 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔
مارکیٹ میں بیٹھے تھوک فروش کہتے ہیں اس سیزن میں فصل کے بعد ٹماٹر کی قیمت کم سے کم 15 سے 20 روپے کلو اور زیادہ سے زیادہ 40 روپے کلو ہوجاتی ہیں مگر سیلاب نے طلب و رسد کا توازن بگاڑ دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.