ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والوں کی شامت آگئی

08 اکتوبر, 2025 14:19

اسلام آباد پولیس کی جانب سے وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر شروع کی گئی لائسنس بنوانے کی مہم کی آج ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔

 ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یکم ستمبر سے 7 اکتوبر کے دوران ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے عمل کو مکمل کیا، جس سے لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد کا بے مثال اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سال میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران دو بڑے سینٹرز اور سہولت وینز کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھا گیا تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

کیپٹن حمزہ نے واضح کیا کہ آج سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی جائیں گی اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران اپنا لائسنس یا لرنر پرنٹ ساتھ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔