ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

آزاد جموں و کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو آج 20 سال مکمل

08 اکتوبر, 2025 10:50

آزاد جموں و کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو آج 20 سال مکمل ہوگئے، مگر دو دہائیاں گزرنے کے باوجود تعمیر نو اور شہری منصوبہ بندی میں خاطر خواہ بہتری نہیں آسکی۔

اس تباہ کن زلزلے نے محض چند لمحوں میں مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ اور بالاکوٹ جیسے شہروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا تھا۔ 7.6 شدت کے اس جھٹکے نے 46 ہزار سے زائد قیمتی جانیں نگل لیں اور ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے۔

بالاکوٹ، جو دریائے کنہار کے کنارے آباد ایک خوبصورت وادی تھا، مکمل طور پر صفحۂ ہستی سے مٹ گیا۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر اموات غیر معیاری تعمیرات کے باعث ہوئیں، جبکہ اسکول، کالجز اور سرکاری عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئیں۔

بیس سال بعد بھی مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں غیر معیاری تعمیرات جاری ہیں۔ برساتی نالوں میں مکانات کی تعمیر اور ناقص شہری منصوبہ بندی خطرے کی نئی نشانیاں ہیں۔ زلزلہ متاثرین کے لیے لنگر پورہ اور ٹھوٹھہ میں بنائے گئے آبادکاری منصوبے بھی مکمل نہ ہوسکے، جہاں آج بھی کئی خاندان بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

2005 کا زلزلہ نہ صرف ایک سانحہ بلکہ ایک سبق بھی ہے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ صرف امداد سے نہیں بلکہ منصوبہ بندی، مضبوط ادارہ جاتی نظام اور اجتماعی ذمہ داری سے ممکن ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔