سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر گئے

Decision made to immediately replace Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Ali Amin Gandapur
پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے مختصر دور حکومت کے باعث ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ صوبے کی تاریخ کے پانچویں کم مدت تک خدمات انجام دینے والے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔
الیکشن 2024 کے بعد علی امین کو تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا۔ وہ یکم مارچ 2024 کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے اور 2 مارچ 2024 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے صرف ایک سال اور 9 دن تک وزیراعلیٰ کے فرائض انجام دیے۔
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں سب سے کم مدت کے وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) کے پیر صابر شاہ تھے، جنہوں نے صرف 5 ماہ اور 5 دن تک حکومت کی۔ ان کے بعد آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے 1 سال 7 ماہ 25 دن تک صوبے کی قیادت کی۔
تیسرے نمبر پر جے یو آئی (ف) کے بانی رہنما مفتی محمود (مرحوم) ہیں جنہوں نے 11 ماہ 15 دن تک وزارت اعلیٰ کے فرائض انجام دیے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے عنایت اللہ گنڈاپور نے 1 سال 10 ماہ 17 دن تک وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔
یوں تحریک انصاف کے علی امین گنڈاپور اس فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ان کے دور میں صوبے کے اندرونی اختلافات، مالی بحران اور سیاسی دباؤ نمایاں رہے، جس کے باعث ان کا اقتدار مختصر مدت تک محدود رہا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.