ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big News for Those Getting a Driving License
اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی 7 اکتوبر تک مقرر کردہ ڈیڈ لائن کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں عدالت نے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ درخواست گزار محمد ابی حسن کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں معاملے کو ہنگامی اور عوامی نوعیت کا قرار دیا گیا ہے۔
حکم نامے میں چیف ٹریفک آفیسر کو آج (9 اکتوبر) کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہو کر معاونت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی اور ان کی حاضری کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے اسلام آباد کے شہریوں کو 7 اکتوبر تک ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.