گاڑی مالکان خبردار!! تشیوشناک خبر آگئی

Car Owners Beware!! Alarming News Just In
لاہور میں ای چالان کی عدم ادائیگی پر ٹریفک پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2,546 گاڑیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے اور ان گاڑیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں جہاں بھی بلیک لسٹ شدہ گاڑیاں نظر آئیں، انہیں جدید خودکار نظام کے ذریعے فوری ٹریس کر کے بند کر دیا جائے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی نے اس سلسلے میں مشترکہ ایکشن پلان بھی تیار کر لیا ہے۔ ڈاکٹر اطہر وحید نے واضح کیا ہے کہ یہ گاڑیاں واجب الادا چالان کی ادائیگی تک بند رہیں گی۔
تمام ٹریفک اہلکاروں کو دورانِ ڈیوٹی ہر گاڑی کے ای چالان کی جانچ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمروں کے ذریعے بلا امتیاز ای چالان کیے جا رہے ہیں اور ہر شہری پر ان کی ادائیگی لازم ہے۔
واضح رہے کہ اسموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیشِ نظر لاہور میں دھواں چھوڑنے والی اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی ٹی او کے مطابق یکم اکتوبر سے ہیوی وہیکلز بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ شہر میں داخل نہیں ہو سکیں گی اور خلاف ورزی پر موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال یکم جنوری سے اب تک 26 ہزار 301 دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو چالان کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ، ریت اور مٹی سے بھری ٹرالیوں کو ڈھانپنا لازم قرار دیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.