"بہت ہوگیا اب دہشتگردوں کا سر کچلنے کا وقت آگیا”، وزیراعظم شہباز شریف کا عزم

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "بہت ہوگیا اب دہشتگردوں کا سر کچلنے کا وقت آگیا ہے”۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں سپہ سالار کے ہمراہ شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید نے بہادری اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید نے فتنہ الخوارج کے 19دہشتگردوں کو ہلاک کیا، آج صبح شہید میجر سبطین حیدر کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات میں ان کا جذبہ لائق تحسین تھا، شہدا کے اہل خانہ نے کہا کہ ملک کی خاطر ہرقربانی دینے کو تیار ہیں۔
ہماری افواج کے جوان اور افسر ملک کی خاطر ہر روز قربانیاں دے رہے ہیں، خوارج ہمسایہ ملک سے آکر یہاں پر فتنہ پھیلاتے ہیں۔ آئندہ نسلوں کیلئے مسلح افواج کے جوان مادر وطن پر قربان ہورہے ہیں، ملک میں فتنہ پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، دوست نما دشمن دہشتگردوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، دہشتگردوں کے سہولت کار برابر کے مجرم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کوان کا حق خود ارادیت دیاجائے، نیویارک میں ٹرمپ نے اپنی چیئرمین شپ میں میٹنگ بلائی، 8ممالک شامل تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان 8 ممالک میں پاکستان بھی شامل تھا، فلسطین کے لیے پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بہت ہوگیا اب دہشتگردوں کاسرکچلنے کا وقت آگیا، ملک میں فتنہ پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، دوست نما دشمن دہشتگردوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔
دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، دہشتگردوں کے سہولت کار برابر کے مجرم ہیں۔
پاکستان کامؤقف واضح ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور نسل کشی بند ہو، صدرٹرمپ نے کہا کہ مغربی کنارہ کبھی بھی اسرائیل کا حصہ نہیں بنے گا، صدر ٹرمپ کے ساتھ انتہائی تعمیری ملاقات ہوئی۔
صدرٹرمپ سے دوطرفہ تعلقات اورانسداد دہشتگردی کے معاملے پر بات ہوئی، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کی ہے،فلسطینیوں کوان کا حق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ملنا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان مصر میں سیز فائر کا معاہدہ ہو گیا، سعودی عرب اور پاکستان برادر اسلامی ممالک ہیں، کسی ایک پرحملہ دونوں ممالک کیخلاف حملہ تصور ہوگا۔
کشمیر میں اعلیٰ سطح حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیری ہمارے سروں کا تاج ہیں، جو بھی مسئلہ ہے اس کو حل کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.