جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی کو خیرباد کہ دیا

09 اکتوبر, 2025 22:24

غزہ جانے والے امدادی قافلے میں شامل اور اسرائیل کی قید سے رہ ہونے والے سابق سینیٹر  مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفت گو کرتے ہوئے انھوں نے اپنے استعفے کی تصدیق بیھ کردی۔

مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا، تاہم نے یہ بھی کہا کہ انھیں اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔

انھوں نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ میں کھل کر انسانی حقوق، جمہوریت، آزاد میڈیا، ڈاکٹر عافیہ، فلسطین اور فیڈریٹنگ یونٹس کے دستوری حقوق کی جدوجہد کروں۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ جس رات میں نے استعفیٰ دیا اس رات اسی طرح رویا جس طرح اپنی والدہ کی وفات پر رویا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔